11 ستمبر 2013 - 19:30
بحرین، انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک

بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے ایک رہنما احمد العلوی نے کہا ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی صورت حال بہت افسوسناک ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے رہنما احمد العلوی نے العالم ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی اور بحرین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر اپنی تشویش کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے انسانی حقوق کے سلسلے میں بحرینی حکام کے وعدوں کی پابندی پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ نیوی پلئی کی تاکید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے ہاتھوں بحرینی عوام کے حقوق کی پامالی کی وجہ سے بحرین میں انسانی حقوق کی صورت حال تشویشناک ہے۔احمد العلوی نے کہا کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے اہلکار نہتے مظاہرین اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والوں کو سرکوب کرتے ہیں اور اس حکومت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی قررادادوں کو نظر انداز کردیا ہے۔انہوں نے آل خلیفہ حکومت کے مظالم کی حمایت کئے جانے کی وجہ سے امریکہ اور برطانیہ پر تنقید بھی کی۔...../169